Uncategorized

Blog, Uncategorized

Why Losing Weight is Essential for Your Health

وزن کم کرنا کيوں ضروری ھے اگر آپ يہ جان ليں کہ آپکا حد سے بڑھا ھوا وزن آپ کے ليے کيا کيا مسائل کھڑے کر سکتا ھے تو آپ خود بھی کوشش کريں گے کہ آپکا وزن ايک خاص حد ميں رھے، آپ صحتمند رھيں اور آپ کو ان مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔   آپکا اضافی وزن آپ کے گھٹنوں کی نرم ھڈی يعنی کارٹيليج کو کمزور کرتا ھے، اور گھٹنوں ميں درد کا باعث بنتا ھے، ان مريضوں کو ڈاکٹر سب سے پہلے اپنے وزن کو کم کرنے کا مشورہ ديتے ھيں۔   يہی بڑھا ھوا وزن،نہ صرف آپ کی کمر کے مہروں کے ليے بھی تکليف کا باعث بنتا ھے اور کمر کے مہروں کی بہت سی تکاليف کا باعث بھی بنتا ھے بلکہ گردن اور کمر کے اوپر والے حصہ ميں درد اور کچھاو کا باعث بھی بنتا ھے   بڑھا ھوا وزن، اکثر نہ صرف بلڈ پريشر کا باعث ھو سکتا ھے بلکہ دل کے زيادہ کام کرنے اور اس پر پريشر کی وجہ سے دل کی اکثر تکاليف کا موجب بھی ھو سکتاھے۔   انسولين ريزسٹينس موٹے افراد ميں ، چربی کی وجہ سے، اکثر پائی جاتی ھے اور ايسے لوگوں ميں شوگر کے ھونے کے چانس عام لوگوں سے بہت زيادہ ھوتے ھيں، اکثر ديکھا گيا ھے کہ اگر وزن کو خاطر خواہ حد تک کم کر ليا جائے تو شوگر کے مرض کو روکا بھی جا سکتا ھے     بہت بڑے اور لٹکے ھوئے پيٹ کے ساتھ اکثر لٹکی ھوئی جلد مختلف جلدی بيماريوں کا شکار ھوتی ھے ، طہارت ميں رکاوٹ کا باعث بنتی ھے اور خوشگوار ازدواجی زندگی ميں بھی حائل ھوتی ھے۔ بڑھا ھوا وزن تھکاوٹ، سستی اور کام کاج ميں تساھل کا باعث بھی بنتا ھے وزن کو ھميشہ اچھی صحتمند خوراک، کھانے پينے کی عادات اور ورزش اور صحتمند سرگرميوں سے کنٹرول کيا جانا چاھيے۔ اگر يہ تمام عوامل کارآمد نہ ھوں تو وزن کم کرنے کی سرجری سے مدد لی جا سکتی ھے۔

Scroll to Top