Hand Surgery for post burn contractures

Introduction:
Burn injuries and post burn complications are quite common. Hands are quite frequently involved in these injuries and later complications as well. And as we know hand function is very crucial for our daily life, the patients with these complications are in dire need of help from a reconstructive plastic surgeon.

Case :
وہ گيزر ٹھيک کر رھا تھا، نوزل صحيح کام نہيں کر رھی تھی، صاحب لوگوں کا بھی گيزر کے بغير گزارا نہيں تھا، اس نے بڑی لگن کے ساتھ، محنت سے نوزل کو صاف کيا اور گيزر کو دوبارہ سے چالو کرنے کی کوشش کرنے لگا، اس نے جھک کر دو تين مرتبہ پائلٹ کو آن کيا، اور گيس کو جلتی ھوئی ماچس کی تيلی دکھانے کی کوشش کی، گيزر آن نہيں ھوا، اس نے سيدھے ھو کر اپنی سانس درست کی، اور کچھ وقفے کے بعد اس نے دوبارہ ماچس جلائی اور جھک کر پائلٹ کو دکھانا چاھی تو۔۔۔۔۔ايک دھماکا ھوا، آگ کا ايک بگولا، اسکے جھکے ھوئے چہرے اور ماچس پکڑے ھوئے ھاتھوں سے لپٹ گيا، شديد اذيت ميں اس نے پيچھے ھٹتے ھوئے چيخ ماری، ليکن آگ کا يہ بگولا اس کے چہرے اور ھاتھوں کو شديد زخمی کر چکا تھا۔۔۔۔۔

تصوير ميں ھاتھ اسی شخص کا ھے، چہرہ خود نہيں دکھايا جا رھا، مقصد بات سمجھانا ھے، اچھالنا نہيں، کاش اس کو جلے ھوئے زخم کی ابتدائی طبی مدد کی سمجھ بوجھ ھوتی تو نقصان سے سو فيصد بچا جا سکتا تھا ( يہ تفصيل پہلے کمنٹ ميں دے دی گئی ھے)

مزدور کے ھاتھ ھی اسکا کل اثاثہ ھيں، جلے ھوئے زخم کا علاج ٹھيک نہ ھو، يا جلے ھوئے زخم ميں مسائل آ جائيں تو ھاتھ ناکارہ ھو سکتا ھے۔۔۔۔

ياد رکھيں، جلے ھوئے زخموں کے ليے، ان کی تمام پر پيچيدگيوں کو درست کرنے کے ليے، اور اگر کھچاو ھو چکا ھے تو اس کے حل کے ليے آپ کے پاس بہترين آپشن پلاسٹک سرجن ھے، زير نظر ھاتھ جو کہ کام کاج کے حوالے سے ناکارہ ھو چکا تھا، پلاسٹک سرجری کی بدولت ٹھيک ھوا اور يہ شخص اسوقت اس سے نارمل کام کاج بھی کر رھا ھے، بر سر روزگار ھے۔۔۔۔۔پلاسٹک سرجری۔۔ايک آرٹ۔

Intervention:
The patient underwent a reconstructive surgery to regain the full range of movements. The procedure aimed to release contractures, restore joint function, and improve the patient’s quality of life.

Conclusion:
This case demonstrates the effectiveness of surgical treatment for post burn contractures of hand, particularly hand surgery, in providing significant improvements in , mobility, and overall quality of life.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top